Thursday, May 2, 2024

پاکستان کے یوم آزادی پر دنیا بھر کے صدور اور سفارت کاروں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات

پاکستان کے یوم آزادی پر دنیا بھر کے صدور اور سفارت کاروں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات
August 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان کے یوم آزادی پر دنیا بھر کے صدور اور عالمی رہنماؤں ، سفارت کاروں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات بھیجے گئے۔

روس کے دارلحکومت ماسکو میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سفیر شفقت علی خان نے پرچم کشائی کی، خطاب کیا، کثیر تعداد میں پاکستانی شہری شریک ہوئے، ملی نغمے پیش کیے گئے۔

چین میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام شہر لینگ فینگ میں پاکستانی پکوان اور ثقافتی میلے کا انعقاد، 7 ہزار افراد کی ریکارڈ رجسٹریشن، افتتاحی تقریب میں تین سو افراد کی شرکت، پاکستانی تاریخ، خوبصورت مناظر، ثقافتی ورثے، مصنوعات، فنون لطیفہ، ادب اور روایتی پکوانوں کی نمائش بھی میلے کا خاصا ہے، پینٹنگ مقابلہ، فلمی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

پاکستان ہائی کمیشن سنگاپور میں پرچم کشائی کی تقریب منعقدہ ہوئی۔ ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے قومی پرچم لہرایا، اس موقع پاکستانی سنگاپور میں پاکستانی کمیونٹی، پریس قونصلر محمد سلیم اور ڈپٹی ہائی کمشنر فرحانہ  آصف بھی موجود تھے۔

پاکستانی سفارتخانہ، مصر میں خصوصی تقریب، سفیر ساجد بلال نے پرچم کشائی کی، تلاوت قرآن پاک کی گئی، مصر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ضیافت کا بندوبست کیا گیا۔ سفیر ساجد بلال نے مقابلہ مصوری میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے اور خطاب میں آزادی خصوصی جدوجہد آزادی کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔