Saturday, September 21, 2024

پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط سکیورٹی تعاون ضروری ہے، مسعود خان

پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط سکیورٹی تعاون ضروری ہے، مسعود خان
December 9, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط سکیورٹی تعاون ضروری ہے۔

امریکی تھنک ٹینک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک امریکا باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔

پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا بلاک کی سیاست عالمی امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ بھارت اور پاکستان میں بات چیت نہ ہونا خطر ناک ہے۔ پاکستان کو امریکا اور چین میں سے کسی ایک پر انحصار کے بجائے پُل کا کردار ادا کرنا چاہیے۔