Tuesday, April 30, 2024

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بینکوں کے قرضوں پر پالیسی ریٹ پر اتفاق

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بینکوں کے قرضوں پر پالیسی ریٹ پر اتفاق
February 25, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد /واشنگٹن (92 نیوز) - پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے تحت بینکوں کے قرضوں پر پالیسی ریٹ پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گردشی قرضوں پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو گردشی قرضوں کو 2 ہزار 400 ارب روپے کم کرنے سے متعلق کہا،،بجلی مہنگی کرنے پر زور دیا،،معاملہ جلد حل نہ ہونے پراسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

مسئلے کے حل کے لیے آئی ایم ایف نے بجلی پر 3 روپے 90 پیسے فی یونٹ سرچارج لگانے کا کہا۔ آئی ایم ایف کی تجویز معاملے پر حکومت نے پاور کمپنیوں سے مذاکرات کے لیے وقت مانگ لیا۔

آئی ایم ایف نے گزشتہ بدھ سرچارج پر حتمی فیصلہ طلب کیا، حکومت نے مسئلہ حل کرنے کے لیے مزید وقت مانگا۔

ادھر وفاقی وزیرتجارت نوید قمر نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت دباؤ کا شکار ہے، آئی ایم ایف سے معاہدےکے بعد معیشت میں بہتری آئے گی، برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔