Tuesday, April 30, 2024

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جابرانہ ہتھکنڈوں کی مذمت

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جابرانہ ہتھکنڈوں کی مذمت
May 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جابرانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کی۔

بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے نام نہاد حد بندیوں سے مسلم نمائندگی کو کم کر دیا گیا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی کو بے اختیار کرنا چاہتا ہے۔ نئی انتخابی حدود مقبوضہ خطے کی آبادی کو مزید کمزور، پسماندہ اور تقسیم کرے گی۔ یہ معاملہ ایک اور کٹھ پتلی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔ ہندوستان مقبوضہ علاقے میں کسی بھی غیر قانونی آبادیاتی تبدیلی سے گریز کرے۔ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔ کشمیر، اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایجنڈے پر دیرینہ مسئلہ ہے۔