پاک بحریہ نے کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ سنبھال لی
اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ نے بارہویں مرتبہ کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ سنبھال لی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع امریکن سینٹرل نیول کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے کموڈور وقار محمد کمباٸنڈ ٹاسک فورس - 150 کے نئے کمانڈر تعینات ہو گئے۔ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کموڈور وقار محمد کمبائنڈ ٹاسک فورس - 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے زیرنگرانی بحر ہند میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ کمبائنڈ ٹاسک فورس - 150 سمندر میں انسداد دہشت گردی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے۔