پاک فیسٹ میوزک فیسٹیول 9 دسمبر کو لاہور میں ہو گا
لاہور (کلچرل رپورٹر) - پاک فیسٹ میوزک فیسٹیول 9 دسمبر کو لاہور میں ہو گا جس میں نامور گلوکار بھومیا پرفارم کریں گے۔
میوزک فیسٹول کی آرگنائزر بسمہ اکبر کا کہنا ہے کہ میوزک گالا کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، امید ہے کہ خوشگوار موسم میں شائقین اس میوزک فیسٹ سے بھر پور لطف اندوز ہوں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نامور گلوکار بھومیا خود میوزک فیسٹول کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرنا چاہتے تھے لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے وہ نہ آ سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھومیا میوزک فیسٹول کا حصہ بنیں گے اور پاکستان کے نامور گلوکاروں کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔