Saturday, September 21, 2024

پاک فوج نے ہر آفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، چودھری شجاعت

پاک فوج نے ہر آفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، چودھری شجاعت
August 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہر آفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی۔

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہداء کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے، سیاستدان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔

چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔