پاک فوج کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
کراچی (92 نیوز) - پاک فوج کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستے سیلاب کے امدادی سامان کے ساتھ کراچی، اندرون سندھ کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے۔ متاثرین میں امدادی سامان اور راشن تقسیم کیا گیا۔
کراچی اور اندرون سندھ مخصوص صورتحال کے باعث ریزرو ٹیمیں بھی ہا ئی الرٹ ہیں۔