اپوزیشن کو وفاق کیساتھ پنجاب میں بھی عدم اعتماد پر شکست ہوگی، وزیراعلیٰ بزدار
لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کو وفاق کے ساتھ پنجاب میں بھی عدم اعتماد پر شکست ہوگی۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اپوزیشن کو وفاق میں اور پنجاب میں بھی عدم اعتماد پر ہار کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نمبر گیم میں حکومت کو واضح سبقت حاصل ہے، اپوزیشن سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے ملک دشمن عناصر کا ایجنڈا پورا کررہی ہے۔ اپوزیشن ساڑھے 3 برس سے رو رہی ہے اور آئندہ بھی روتی رہے گی۔