Saturday, September 21, 2024

نشان حیدر کا اعزاز پانے والے سوار محمد حسین کا آج 51واں یوم شہادت

نشان حیدر کا اعزاز پانے والے سوار محمد حسین کا آج 51واں یوم شہادت
December 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - 1971کی جنگ میں جرات و بہادری کی تاریخ رقم کرنے والے وطن کے عظیم سپوت سپاہی سوار محمد حسین شہید کا آج 51واں یوم شہادت ہے۔

سپاہی سوار محمد حسین شہید 18جون 1949ء کو گوجرخان کے علاقے ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے۔ 3ستمبر 1966ء کو بری فوج میں بحیثیت ڈرائیور، 20 لانسرز آرمرڈ رجمنٹ کا حصہ بنے ۔

سوار محمد حسین کے دل میں ہمیشہ سے دشمن کے شانہ بشانہ لڑنے کا جذبہ معجزن تھا۔ 1971ء میں دشمن نے پاکستان پر  جنگ مسلط کی تو 20 لانسرز کو ضلع نارووال کے دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی۔ سپاہی سوار حسین نے ظفر وال اور شکر گڑھ کے محاذوں پرسپاہ کو اسلحہ، بارود اور لڑاکا گشتی دستوں کو پہنچانے کا فریضہ نبھائی۔ اسی  دوران سوار محمد حسین خود بھی بھاری مشین گن سے دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے رہے۔

10دسمبر کو سوار محمد حسین  نے دشمن کو ہرڑ خورد گاﺅں میں مورچے کھودتے دیکھا تو یونٹ کمانڈر کو اطلاع دی۔ اِسی اثناء میں سوار محمد حسین کے خون نے جوش مارا اور ساتھیوں کے ہمراہ دشمن پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے دشمن کے دشمن کے 16 ٹینک تباہ کئے۔

10دسمبر کو ہی دشمن نے سوار محمد حسین کو ٹارگٹ کرکے مشین گن نے  گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے قوم کا یہ عظیم سپوت جام شہادت نوش کر گیا۔ سوار محمد حسین  شہید کی لازوال داستان شجاعت پر اُنہیں نشان حیدر سے نوازا گیا۔