نگران حکومت آنی ہے، شیخ رشید
اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نگران حکومت آنی ہے۔
سوموار کو اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں؟
نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں۔ 200 کا ڈالر اور ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کے لیے عبوری معیشت دان زیر غور ہے۔اپنا ڈی جی آیف آئی اے، آئی بی لا کر سارے کیس ختم کروانا۔ ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 16, 2022
شیخ رشید احمد نے مزید لکھا کہ 200 کا ڈالر اور ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کے لیے عبوری معیشت دان زیرغور ہے۔ اپنا ڈی جی ایف آئی اےاور آئی بی لاکر سارے کیس ختم کرانا ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہوجائیں گے۔