مسلم لیگ ن کا حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے پر اتفاق
لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے پر اتفاق کرلیا۔
اس حوالے سے فیصلہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر کیا، آج پنجاب اسمبلی میں باضابطہ حمزہ شہباز کا نام پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کرلی۔ اتحادی بھی حمزہ شہباز کے نام پر رضا مند حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن میں ہیں۔