مسلم لیگ ن اور شہباز شریف دن رات اس تباہی کو ٹھیک کرنے میں جتے ہیں جو عمران خان مچا کر گیا ہے، مریم نواز
لاہور (92 نیوز) - پی ایم ایل این رہنما مریم نواز کہتی ہیں عمران خان پاکستان میں جو تباہی مچا کر گیا ہے مسلم لیگ ن اور شہباز شریف دن رات اس کو ٹھیک کرنے میں جتے ہیں۔
عمران خان پاکستان میں جو تباہی مچا کر گیا ہےمسلم لیگ ن اور شہباز شریف دن رات اس کو ٹھیک کرنے میں جتے ہیں اور انشاءاللّہ بہتری آئے گی مگر معیشت کو ڈبونے اور غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے والے توشہ خان کو اپنے جرائم سازش کی آڑ میں چھپانے نہیں دینا!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 7, 2022
اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بہتری آئے گی مگر معیشت کو ڈبونے اور غریبوں کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے والے توشہ خان کو اپنے جرائم سازش کی آڑ میں چھپانے نہیں دینا۔