Saturday, September 21, 2024

مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے، راجہ پرویز اشرف

مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے، راجہ پرویز اشرف
December 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون سازی اور الیکشن اصلاحات کیلئے فورم پارلیمنٹ ہے ،پارلیمان کو نظر انداز کر کے آگے نہیں بڑھا جا سکتا، پاکستان کی سیاست میں اب ٹھہراؤ آنا چاہیے، حکومت کی طرح اپوزیشن بھی ضروری ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ معیشت کو سہارا دینے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر حصہ لینا ہو گا۔ ہمیں قانون سازی کرنا اور قانون کی عملداری قائم کرنی ہے استعفے منظور کرنے کے قواعد وضوابط ہیں، قانون کہتا ہے کہ اگر کوئی ممبر دباؤ میں استعفی دے، میں قبول نہیں کروں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن صاف شفاف ہوں تو قانون سازی میں حصہ لیں۔ ضروری ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں، ملک کے سارے سیاستدان منجھے ہوئے ہیں پرویز الہی، نواز شہباز سمیت سب کو اتفاق رائے سے معاملات سنبھالنے چاہیں۔ بیک ڈور چینل ہمیشہ کام کرتا رہتا ہے۔