Tuesday, April 30, 2024

مریم نواز کی پشاور میں دہشت گردی کی شدید مذمت

مریم نواز کی پشاور میں دہشت گردی کی شدید مذمت
March 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کی نائط صدر مریم نواز نے پشاور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مریم نواز نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ ہمارے شہروں میں پھر سے بارود کی بو پریشان کن ہے، جانوں کے نذرانے پیش کرکہ قائم کیا گیا امن نااہلی کی نذر ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللّہ تعالیٰ پاکستان اور اس میں بسنے والوں پر اپنا رحم فرمائے، زخمیوں کو صحت یاب کرے اور شہدا کے خاندانوں کو صبر دے۔