Saturday, September 21, 2024

ڈاکٹر سیف الرحمٰن ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر، نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹر سیف الرحمٰن ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر، نوٹیفکیشن جاری
December 8, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) – ڈاکٹر سیف الرحمن کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کر دیا گیا۔ سندھ حکومت نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈاکٹر سیف الرحمٰن کو مرتضٰی وہاب کی جگہ ایڈمنسٹریٹر کراچی لگایا گیا، ان کی تعیناتی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان مذاکرات کے بعد عمل میں لائی گئی۔

ڈاکٹر سیف الرحمن گریڈ 20 کےافسر ہیں، ڈاکٹر سیف الرحمن کو ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کے لیے تجویز کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے مطالبے پر کراچی کے اضلاع میں میونسپل کمشنر کی تبدیلی بھی متوقع ہے، نام ایم کیو ایم نے تجویز کئے۔