عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر نہ کی جا سکی
لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر نہ کی جا سکی۔
پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم لاہو ر ہائیکورٹ پہنچی، ہفتہ وار تعطیل کی بنا پر عدالتی عملہ موجود نہ تھا۔
وکلا نے ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے پر سکیورٹی والوں کو حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دینا چاہی لیکن اہلکاروں نے یہ کہہ کر درخواست لینے سے انکار کردیا کہ یہ ان کا نہیں عدالتی عملے کا کام ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی ٹیم عدالت عالیہ سے واپس آ گئی۔