عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کی مبینہ آڈیو لیک
اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔
آڈیو میں دونوں کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان کی گھڑیاں بیچنے کا ذکر ہے۔ بشری بی بی نے کہا خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں جو استعمال میں نہیں، خان صاحب نے کہا وہ آپ کو بھیج دوں، آپ انکو کہیں بیچ وغیرہ دیں۔ جواب میں ذلفی بخاری کہتے ہیں ضرور مرشد وہ کر دیں گے۔