عمران خان کو پتہ ہے ان کا اقتدار اکثریت کھونے سے ختم ہوا، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے ان کا اقتدار اکثریت کھونے سے ختم ہوا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ آپ نوازشریف کا مینڈیٹ چوری کرکے ملک پہ مسلط ہوئے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ نے اپنی حکومت کو اپنے جھوٹ، کرپشن اور نااہلی سے ختم کیا، ملک کو دلدل میں دھنسانے والا پوچھتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 100 فیصد پاکستانی کہتے ہیں ملکی مسائل کا حل اکتوبر 2023 میں آئینی مدت پوری ہونے پر صرف شفاف الیکشن ہیں۔ یہ ملک اور عوام کی نہیں عمران خان کی انّا تکبر، فساد، سازش اور لوٹ مار کی جنگ ہے۔ عمران صاحب! آپ کو ڈیل ملے گی اور نہ ہی ڈھیل۔