Saturday, September 21, 2024

عمران خان کو منصوبے کے تحت لانچ کیا گیا جس کے بھیانک نتائج نکلے، خواجہ آصف

عمران خان کو منصوبے کے تحت لانچ کیا گیا جس کے بھیانک نتائج نکلے، خواجہ آصف
December 11, 2022 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) - وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے عمران خان کو منصوبے کے تحت لانچ کیا گیا جس کے بھیانک نتائج نکلے۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا عمران خان کو منصوبے کے تحت اقتدار میں لایا گیا۔ اس منصوبے کو 2011 کے بعد لانچ کیا گیا جس نے معیشت کا بیڑاغرق کر دیا۔ عمران خان سب سے سے بڑا چور ہے جس نے 6 ارب کے زیورات ڈیڑھ کروڑ میں خریدے۔ جب قومیں فراڈیوں کے نعروں کے پچھلے چل پڑیں تو عذاب آتے ہیں۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا نواز شریف واپسی کے لئے تیار ہیں۔ وقت پر جو الیکشن ہوں گے اس کے لئے بھی تیار ہیں۔