Saturday, September 21, 2024

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چارٹر آف اکانومی کی تجویز دے دی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چارٹر آف اکانومی کی تجویز دے دی
December 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر چارٹر آف اکانومی کی تجویز دے دی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کی معاشی پالسیوں پر جم کر تنقید کی اور ایک مرتبہ پھر چارٹر آف اکانومی کی تجویز پیش کر دی۔ انہوں نے کہا ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کورونا وبا کی وجہ سے بہت سے ملکوں نے ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا،  ہمارے پاس بھی ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریٹ بڑھانے کے علاوہ کوٸی دوسرا راستہ نہیں۔

وفاقی وزیر نے تسلیم کیا کہ اسمگلرز اور ہنڈی مافیا نے ملکی معیشت کو یرغمال بنایا ہوا ہے، یوریا اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی اخراجات میں کمی کرکے قرضوں کی ادائیگی کی جاسکتی ہے، تاہم، سکیورٹی کے اخراجات میں کمی نہیں کی جاسکتی، یہ بھی بتایا کہ آئی ایم ایف نے سیلاب سے بحالی پر اخراجات کی تفصیل طلب کی ہے۔

تقریب کے بعد صحافیوں نے وفاقی وزیر سے معشیت اور مفتاع اسماعیل سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کر دی لیکن اسحاق ڈار نے کسی سوال کا جواب نہ دیا۔