Saturday, September 21, 2024

ملک تکنیکی طور پر ڈیفالٹ ہو چکا ہے، شیخ رشید احمد

ملک تکنیکی طور پر ڈیفالٹ ہو چکا ہے، شیخ رشید احمد
December 14, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - شیخ رشید احمد کا کہنا ہے ملک تکنیکی طور پر ڈیفالٹ ہو چکا ہے۔

شیخ رشید احمد نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈھوک الہیٰ بخش میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت تنخواہ دینے کے پیسے ہیں نہ پنشن کے۔ ہمارے پاس پیناڈول بھی نہیں۔ پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے ۔ ان چوروں کی وجہ سے ملک ڈوب رہا ہے۔

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا پندرہ سے تیس دسمبر بہت اہم دن ہیں۔ قوم تیاری کرے انتخابات ہوں گے۔ سب چور ڈرائی کلین ہو کر آگئے ۔ ایک رہ گیا وہ بھی آجائے گا۔ قوم کی نظریں عدلیہ پر ہیں۔ چیف جسٹس اربوں کے مقدمات ختم کرانے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالیں۔