Saturday, September 21, 2024

ملک نئے انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا، شرجیل میمن

ملک نئے انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا، شرجیل میمن
December 8, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے ملک نئے انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

 شرجیل میمن بولے لانگ مارچ سے عدم استحکام پیدا کیا گیا۔ پنجاب میں کنٹریکٹ پر وزارتیں دی جارہی ہیں۔ ایک طرف عمران خان کہہ رہے ہیں پنجاب حکومت ختم کریں گے اور دوسری طرف وزرا حلف اٹھا رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے۔ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ آٹے کی قلت پنجاب میں ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے پنجاب میں عجب سیاست ہو رہی ہے۔ پنجاب کابینہ میں اضافہ ہو رہا ہے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے کہ ہم اسمبلی تحلیل کر رہے ہیں۔ اغوا کے واقعات سب سے زیادہ خیبرپختونخواہ میں ہیں۔اسی ماہ سکھر میں پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔ پیپلز بس سروس مختلف شہروں میں شروع کر دی ہے۔