ملک کو دیوالیہ کرنے کی خواہش عمران خان کے ساتھ قبر میں جائے گی، اسحاق ڈار
اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی خواہش پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ قبر میں جائے گی۔
سوموار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹر بننے کی افواہیں ایک سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی بیرون ملک سمگلنگ کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈالر سمگل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ضرورت پڑی تو ہم سرحد کو بھی سیل کر دیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابق دور میں معیشت بہتر انداز میں آگے بڑھ رہی تھی۔
"پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا، عمران نیازی نے پاکستانیوں کو کرپٹ قوم ثابت کرنے کی کوشش کی۔"