Saturday, September 21, 2024

مجرموں کے برسراقتدار گروہ کو امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا، عمران خان

مجرموں کے برسراقتدار گروہ کو امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا، عمران خان
August 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے مجرموں کے برسراقتدار گروہ کو امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا۔

عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِپاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے راہِ حق پر تھے، کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے ان کی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کےعظیم ترین المیے کو وقوع پذیر ہونے دیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے۔ مجرموں کے گروہ کو امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا اور ‏ان کے سرپرستوں کے اقتدار کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت کےنرغے میں ہے۔ انھوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا ہمارے  لوگ بھی خوف میں مبتلا ہو کر اس سازش کے سامنے سرجھکائیں گے یا بحثیت ایک قوم اس کڑے امتحان کا  سامنا کریں گے؟

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ 13 اگست کو اپنے حقیقی آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کرینگے۔