Tuesday, April 30, 2024

مریم نواز نے نعیم الحق کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

مریم نواز نے نعیم الحق کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
October 31, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا  ہے۔ تفصیلات کےمطابق مریم نواز نے  نعیم الحق کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بجوایا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق کی جانب سے لگائے گئے   جھوٹے الزام سے مریم نواز شریف کی حُب الوطنی کو مشکوک کیا گیا ، الزام سے  ان کی عزت ، وقار  کو نقصان پہنچا اور شہرت مجروح  ہوئی ہے ،  نعیم الحق 7 دن  کے اندر معافی مانگیں ، ورنہ  جھوٹا الزام لگانے پر ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے الزام عائد کیا تھا کہ سیکیورٹی اجلاس کی خبر  مریم نواز نے انگریزی  اخبار  کے صحافی کو بتائی تھی۔