مریم نواز سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
مری (92 نیوز) - مری میں مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔
رہائش گاہ پر ہونیوالی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تجارت، معیشت، سلامتی، امن اور علاقائی استحکام سمیت باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
مریم نواز شریف نے کورونا وباء کے مشکل ترین حالات اور گزشتہ سال تباہ کن سیلاب کے دوران امریکی حکومت کی طرف سے سفیر ڈونلڈ بلوم کی کوششوں کو سراہا۔