Tuesday, April 30, 2024

بھارتی فوج فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شہری دم توڑ دیا

بھارتی فوج فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شہری دم توڑ دیا
October 26, 2016
راولپنڈی(92نیوز)ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور شہری دم توڑ گیاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو روز میں شہدا کی تعداد سات ہو گئی ہے جبکہ چپراڑ سیکٹر میں آٹھ شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں  سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کیا گیا ہے دوسری طرف کنٹرول لائن پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر فائرنگ کی ہے جس کا پاکستانی فورسز نے بھرپور جواب دیا ہے ۔ عسکری ذرائع کےمطابق پاکستانی فورسز کی کارروائی میں بھارتی فوج کی چار چوکیاں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ اس کے پانچ فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں ۔