لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات
راولپنڈی (92 نیوز) - لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے تعیناتی کی تصدیق کر دی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی جگہ لے رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی یکم اگست کو جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی تعینات رہے ہیں۔ ساڑھے تین سال انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ذمہ داری نبھائی ۔