Saturday, September 21, 2024

لندن میں نواز شریف سے وفاقی وزیر چودھری سالک کی ملاقات

لندن میں نواز شریف سے وفاقی وزیر چودھری سالک کی ملاقات
December 10, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر چودھری سالک نے ملاقات کی، سالک حسین کہتے ہیں نواز شریف نے وطن واپسی کی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل، قبل ازوقت انتخابات، بیک ڈور مذاکرات، ملکی سیاست پر لندن میں ایک اور اہم بیٹھک ہوئی۔ چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری سالک حسین نے نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے واپسی کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔

اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق چودھری سالک حسین نے کہا کہ لگتا نہیں کہ ابھی اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ ہے۔

چودھری سالک نے مونس الہٰی سے متعلق کہا کہ انہوں نے حکومت میں جانے سے پہلے چودھری شجاعت کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔ آئندہ الیکشن میں پارٹی کی قیادت چودھری شجاعت حسین ہی کریں گے۔

لندن میں لیگی قیادت سے چودھری شجاعت کے صاحبزادے کی ملاقاتیں ملکی سیاست میں کونسی نئی ہلچل پیدا کرے یہ تو وقت ہی ثابت کرے گا۔