لاہور پریس کلب کےسامنے صحافی حسنین شاہ قتل
لاہور (92 نیوز) لاہور پریس کلب کے قریب 2موٹرسائیکل سواروں نےفائرنگ کرکے صحافی حسنین شاہ کوقتل کردیا۔
نامعلوم افراد نے نجی ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کو 14 گولیاں ماریں، حملہ کرنیوالوں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے کہا کہ قاتلوں کو جلد گرفتارکرلیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو ہرصورت کیفرکردارتک پہنچائیں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان موقع واردات پرپہنچے، انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزموں کو ٹریس کی جارہا ہے۔ صحافیوں نے اس بیہمانہ واردات پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعلی عثمان بزدارنے واقعہ کا نوٹس لے کرقتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔