Saturday, September 21, 2024

لاہور میں سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کا فیصلہ

لاہور میں سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کا فیصلہ
December 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔ وزیراعلی پنجاب پرویزالہی نے منظوری دے دی۔

یہ منظوری اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی جو وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نارویجن کمپنی (ENATE) نےروزانہ ساڑھے 1200 ٹن سالڈ ویسٹ سے 55 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ چودھری پرویزالہی نے کہا کہ نارویجن کمپنی(ENATE) ابتدائی طور پر 250 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ سالڈ ویسٹ سے حاصل کردہ انرجی سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں صنعتوں کو دی جائے گی۔

 انہوں نے کہا لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں قواعد کے مطابق پوری معاونت کریں گے۔ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔

نارویجن کمپنی (ENATE) کے نمائندے کارل فریڈرک سیم  نے ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔