Saturday, September 21, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا اسکولوں میں ہفتے میں تین دن کی چھٹیاں دینے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا اسکولوں میں ہفتے میں تین دن کی چھٹیاں دینے کا حکم
December 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ نے اسکولوں میں ہفتے میں تین دن کی چھٹیاں دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پنجاب حکومت سے چھٹیوں کا نوٹی فکیشن کل تک طلب کر لیا۔ اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے ڈی سی لاہور کو کل پیش ہونے کی ہدایت بھی کر دی اور مزید سماعت کل تک ملتوی کر دیا۔

ادھر پنجاب میں اسموگ کی ابتر صورتحال پر محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ طلباء اور اساتذہ کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔ کلاسز رومز میں گلاسز پہننے اور طالبعلموں پر آنکھوں کو مسلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اسکولز کے احاطوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیاں محدود اور پانی کا چھڑکاؤ لازمی قرار دیا گیا۔ اسکولز کی حدود میں کسی بھی قسم کے مواد کو جلانے پر بھی پابندی عائد کر دی۔