Tuesday, April 30, 2024

ایل پی جی تیسری بار مہنگی، ایک روپیہ چھیاسٹھ پیسےاضافے کا نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی تیسری بار مہنگی، ایک روپیہ چھیاسٹھ پیسےاضافے کا نوٹیفکیشن جاری
July 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ایک ہفتے میں ایل پی جی تیسری بار مہنگی کر دی گئی۔ مزید ایک روپیہ چھیاسٹھ پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔

 اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ یکم جولائی سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت دو سو بیس روپے بیالیس پیسے ہو گئی ۔ جولائی کیلئے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی۔ جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔