کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ممالک کا اہم ترین مسئلہ ہے، فواد چودھری
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِاطلاعات ونشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ممالک کا اہم ترین مسئلہ ہے۔
پانامہ،پنڈورا اوراب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی۔۔پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو ،کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کااہم ترین مسئلہ ہے، @ImranKhanPTI اس مسئلہ پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں،اب سارےMoney Laundererاتحادبنارہےہیں
سوموار کے روز اپنے ٹویٹ میں پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاناما، پنڈورا اور اب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی، پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو۔
وزیرِاطلاعات ونشریات نے کہا کہ اب سارے منی لانڈرر وزیراعظم کے خلاف اتحاد بنا رہے ہیں۔