کراچی میں دل کے اسپتال میں 41 ڈاکٹر اور نرسیں کورونا کا شکار
کراچی (92 نیوز) کراچی میں دل کا سب بڑا اسپتال بھی کورونا وائرس کی زد میں آگیا، 41 ڈاکٹر اور نرسوں کو کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کردیا گیا۔
I have come down with covid 19 & self-isolating at home. So far the symptoms are mild. Wishing everyone a safe navigation through this wave!!
وفاقی وزیر خسرو بختیار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے، انہوں نے ٹویٹ پیغام کے ذریعے اپنے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی، کہا کہ خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا، ابھی علامت ہلکی ہیں۔
خسرو بختیار نے لوگوں کو مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینشن کرانے کی اپیل کی ہے۔
ادھر خیبر پختونخوا میں نئے ویرینٹ اومیکرون کا پھیلاؤ شدت اختیار کرنے لگا، ایک روز میں 40 نئے کیس سامنے آ گئے، کیسز کی مجموعی تعداد 304 ہوگئی۔