Saturday, September 21, 2024

کوئی ملک آئین و قانون کے بغیر نہیں چل سکتا، مولانا فضل الرحمٰن

کوئی ملک آئین و قانون کے بغیر نہیں چل سکتا، مولانا فضل الرحمٰن
December 9, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کوئی ملک آئین و قانون کے بغیر نہیں چل سکتا، آئین سے تجاوز کرنے پر ملکی نظام میں عدم توازن آتا ہے۔

جمعہ کو بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، فیٹف کے ذریعے ہم پر اقتصادی قدغن لگائی جاتی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن بولے کہ اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی، انسانی حقوق کمیشن یہ وہ ادارے ہیں جو ترقی پذیر ممالک کو کنٹرول کرتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ حاکمیت اعلیٰ رب العالمین کی ہے، قرآن سے متصادم اقوام متحدہ کی سیڈا پروگرام کے تحت پاس قرارداد کو سعودی عرب  نے مسترد کردیا۔