Saturday, September 21, 2024

کوئی گھڑی لی نہ بیچی، کاپی پیسٹ آڈیو تو کالج کے بچے بھی بنا لیتے ہیں، زلفی بخاری

کوئی گھڑی لی نہ بیچی، کاپی پیسٹ آڈیو تو کالج کے بچے بھی بنا لیتے ہیں، زلفی بخاری
December 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کہتے ہیں کوئی گھڑی لی نہ بیچی، کاپی پیسٹ آڈیو تو کالج کے بچے بھی بنا لیتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ آڈیو کا فرانزک کرایا جائے، اخراجات دینے کو تیار ہیں۔ پہلے کہا گیا عمر ظہور کو فرح گجر کے ذریعے گھڑیاں بیچی گئیں، لیگل نوٹس بھیجنے پر نئی کہانی سامنے آگئی۔

واضح رہے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری کی کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے جناح سپر مارکیٹ کے دکاندار محمد شفیق کہتے ہیں عمران خان سے گھڑی خریدی نہ بل ان کا ہے، مہر کا غلط استعمال ہوا، معاملے میں گھسیٹا گیا تو قانونی کارروائی کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس حتمی دلائل کے لیے 13 دسمبر کو مقرر کیا ہے۔