کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ، ڈاکٹر ناصر عشیزئی اچکزئی کے 3 بیٹے جاں بحق
کوئٹہ (92 نیوز) - کوئٹہ کےعلاقے ریلوے کالونی میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈاکٹر ناصر عشیزئی اچکزئی کے 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔
شادی کی تقریب سے واپسی پر نامعلوم افراد نے ارتھوپیڈک ڈاکٹر ناصر عشیزئی اچکزئی کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی عمریں 8 سے 16 سال کے درمیان تھیں۔