کوئٹہ میں سپنی روڈ پر گنج چوک کے قریب دھماکہ، 2 افراد زخمی
کوئٹہ (92 نیوز) - کوئٹہ میں سپنی روڈ پر گنج چوک کے قریب دھماکہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکہ دکان کے اندر ہوا، جس کے باعث آگ لگ گئی، دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پینچ گئی۔
ادھر پشاور میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا، کانسٹیبل سرور پولیو ڈیوٹی کیلئے متنی جا رہا تھا، شہید اہلکار کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، پولیس افسروں نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب فیصل آباد میں ٹھیکری والا کے قریب کارسواروں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگیا، ڈاکو ناکہ لگا کرلوٹ مار کر رہے تھے، کار سواروں نے فائرنگ کردی۔