Tuesday, April 30, 2024

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 22 فیصد ہو گئی

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 22 فیصد ہو گئی
June 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 22 فیصد ہو گئی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ  کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 309 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جن میں سے 80 کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 941 ٹیسٹ کئے گئے۔

این آئی ایچ حکام کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.22 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 15.85 فی صد  رہی۔ میر پور میں 2.38  فی صد، اسلام آباد میں 1.63 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اسکے علاوہ مردان میں کورونا کیسز کی شرح  4.76 فی صد ہو گئی۔

این آئی ایچ حکام کا مزید کہنا ہے کہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 2.38 فی صد، پشاور  میں 2.24  ، گلگت میں کیسز کی شرح 1.42 فی صد اسکے علاوہ راولپنڈی میں کورونا  کے مثبت کیسز کی شرح 1.52 فی صد ریکارڈ کی گئی۔