کوہاٹ میں بارودی مواد کا دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی
کوہاٹ (92 نیوز) کوہاٹ کے علاقے گلو تنگی میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور 2 بچے شامل ہیں۔ زخمی بچہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دھماکہ مارٹر گولہ پھٹنے سے رونما ہوا، بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔