Tuesday, April 30, 2024

خود کرپشن کیسز میں این آر او لینا والا دوسروں پر این آر او لینے کے الزام لگا رہا ہے، وزیراعظم

خود کرپشن کیسز میں این آر او لینا والا دوسروں پر این آر او لینے کے الزام لگا رہا ہے، وزیراعظم
October 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خود کرپشن کیسز میں این آر او لینا والا دوسروں پر این آر او لینے کے الزام لگا رہا ہے۔

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف عدالت پیش ہوئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے عمران خان کو  جھوٹا انسان قرار دے دیا، کہا آڈیو لیکس سے بھی ثابت ہو چکا ہے کس طرح عمران خان کہتے ہے کہ امریکہ کا نام نہیں لینا ۔۔بس کھیلنا ہے اس پر کھیلو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ نواز شریف نے کبھی این آر او نہیں مانگا ۔ حمزہ شہباز سمیت میری پارٹی کے ساتھیوں نے بدترین ظلم برداشت کیا ۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان  نے بلین ٹری ، بی آر ٹی میں کرپشن ثابت ہونے کے باوجود خود این آر او لیا۔