وزیر دفاع خواجہ آصف فیملی کے ہمراہ دوبئی روانہ ہو گئے
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف فیملی کے ہمراہ دوبئی روانہ ہو گئے جہاں وہ اپنے عزیزکی شادی میں شرکت کریں گے ۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیردفاع اور پانی اور بجلی خواجہ آصف پاکستان سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کےمطابق خواجہ آصف اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی روانہ ہوئے ہیں جہاں پر وہ اپنے کسی عزیز کی شادی میں شرکت کریں گے ۔