کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی وطن واپسی
اسلام آباد (92 نیوز) - کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی وطن واپسی ہو گئی۔
ڈی جی اسپورٹس کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ قومی ہیروز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے کہا ارشد ندیم ،نوح دستگیر بٹ اور دیگر میڈلسٹس کا بھی وطن واپسی پر خود آکر استقبال کروں گا۔ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہو گی اور انعامات بھی دیں گے۔ گولڈ میڈلیڈلسٹ کو 50 لاکھ، سلور میڈلسٹ کو 20 اور برونز میڈلسٹ کو 10 لاکھ روپے انعام دیں گے۔