Saturday, September 21, 2024

جی سیون ممالک کا یوکرین کو مزید فوری فوجی امداد فراہم کرنیکا اعلان

جی سیون ممالک کا یوکرین کو مزید فوری فوجی امداد فراہم کرنیکا اعلان
December 13, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - جی سیون ممالک نے یوکرین کو مزید فوری فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے مزید 2.1 بلین ڈالر کی فنڈنگ کا وعدہ کیا ہے، دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن نے یوکرینی صدر سے ٹیلی فونک رابطے میں موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن کہتے ہیں یوکرین کے فضائی دفاع کو مضبوط کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔

امریکی وزیر دفاع کہتے ہیں یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کریں گے۔