Saturday, September 21, 2024

جتنا ممکن ہوسکا پاکستان کی مالی مدد جاری رکھیں گے، سعودی وزیر خزانہ

جتنا ممکن ہوسکا پاکستان کی مالی مدد جاری رکھیں گے، سعودی وزیر خزانہ
December 8, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - سعودی وزیر خزانہ محمد ال جدان نے کہا سعودی عرب جتنا ممکن ہوسکا پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔

سعودی عرب کا ایک بار پھر پاکستان کی مالی امداد کا عندیہ دیدیا، سعودی وزیر خزانہ محمد ال جدان نے ریاض میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب جتنا ممکن ہوسکا پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ان تمام اتحادی ممالک کی مدد کرے گا جو معاشی بحران کی زد میں ہیں اور مہنگائی اور افراط زر کا سامنا کررہے ہیں۔