جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کیساتھ ہی اہم دور کا آغاز ہوگیا، فواد چودھری
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کے ساتھ ہی اہم دور کا آغاز ہوگیا۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کے ساتھ ہی عدلیہ کیلئے ایک انتہائ اہم دورکاآغاز ہو گیا ہے اس سال سپریم کورٹ میں پانچ اور ہائیکورٹ میں کئ درجن ججز کی تعیناتی ہونی ہے نئے چیف جسٹس پاکستان کی عدالتوں میں کوالٹی ججز کی تعیناتی سے نظام انصاف بدل سکتے ہیں۔
وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا کہ اس سال سپریم کورٹ میں 5 اور ہائیکورٹ میں کئی درجن ججز کی تعیناتی ہونی ہے۔ نئے چیف جسٹس پاکستان عدالتوں میں کوالٹی ججز کی تعیناتی سے نظام انصاف بدل سکتے ہیں۔