Tuesday, April 30, 2024

جولائی ملکی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے، چودھریوں کو لڑادیا، شیخ رشید

جولائی ملکی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے، چودھریوں کو لڑادیا، شیخ رشید
June 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے جولائی ملکی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ چودھریوں کو لڑادیا، ایم کیوایم کو لائن میں لگا دیا، بی اے پی اور اے این پی کو مٹا دیا، ابھی ٹریلر چلا ہے اتحادیوں کی فلم چلنا ابھی باقی ہے۔

سابق وزیر داخلہ بولے کہ فضل الرحمن کا سازش کروانے کا اعتراف گھٹیا مذاق ہے، سازش غیر ملکی ڈالروں کی تقسیم سے شروع ہوئی۔ 20 منحرف ارکان کو ن لیگ نے ٹکٹ دے کر ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ پر مہر لگائی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہر روز 10 شعبوں میں نیا ٹیکس لگایا جاتا ہے، ابھی آئی ایم ایف کا فیصلہ آیا اور نہ ہی فیٹف نےگرے لسٹ سے نکالا، جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے۔