جمہوری نظام اور روایات کے تسلسل سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے، بلاول بھٹو
جکارتا (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے جمہوری نظام اور روایات کے تسلسل سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے۔
بلاول بھٹو نے انڈونیشیا میں بالی جمہوری فورم میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا جمہوریت آزاد معاشرے کی بنیاد ہے۔ ہمیں مالی وسائل کی بہتر اور منصفانہ تقسیم کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا پاکستان ہمیشہ سے عوام پر مبنی جمہوریت کے لیے کوشاں رہا ہے۔ افسانے کی جمہوریت کو حقیقت کی جمہوریت سے بدلنا ہے۔